مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور(آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج
کہا کہ بدعنوانی سے دور ،وکاس سے بھر پور اور اچھی حکومت
بدعنوانوں اور گھوٹالے کرنے والوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ اتراکھنڈ میں ضلع اودھم سنگھ نگر کے جَسپور گاؤں جگت پوری پٹی، شیام نگر
اور گورنمنٹ کنٹیا انٹرکالج جسپور میں پروگریس پنچایت میں بڑی
تعداد میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ اس صاف ستھری
، ایماندار اور شفاف حکومت کا اثر غریبوں ، کمزورطبقوں اور اقلیتوں کی
اقتصادی، سماجی، تعلیمی ترقی زمینی سطح پر واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ترقی کاغذی اعداد و شمار کی بازی گری، سے باہر نکل کر غریبوں کی زندگی میں ترقی کی شکل میں نظر آرہی ہے۔